بچوں پر تشدد کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل
جودھ پور(نمائندہ دنیا ) تھانہ بارہ میل کی حدود اڈا ونوئی پل پر دو کمسن بھائیوں کو مبینہ طور پر آہنی سریوں، ڈنڈوں، سوٹوں اور مکوں سے تشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق موضع مبارک پور اڈہ پل ونوئی کے رہائشی مقامی صحافی غلام شمیر کے دو کمسن بیٹوں اسد عباس اور عنصر عباس پر مبینہ طور پر محمد شان، معین عباس، قیصر عباس اور ان کے پانچ نامعلوم ساتھیوں نے گزشتہ ماہ بدترین تشدد کیا۔ متاثرہ خاندان کے مطابق ملزمان بچوں کو کافی دیر تک تشدد کا نشانہ بناتے رہے اور ویڈیو بھی بناتے رہے ، جس کے بعد دونوں بچے شدید زخمی ہوکر بے ہوش ہوگئے ۔ ملزمان بچوں کو ویران جگہ پر چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔ متاثرہ والد نے تھانہ بارہ میل میں درخواست دے دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments