تیز رفتار موٹرسائیکل سلپ معمر شخص زخمی، ہسپتال منتقل
کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) تیز رفتار موٹرسائیکل سلپ ہونے سے 69 سالہ محمد رفیق شدید زخمی ہوگئے ، ریسکیو 1122 نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا۔
تفصیل کے مطابق چوک سرور شہید کے علاقہ سلطان کالونی کے قریب بورنگ اڈہ پر موٹرسائیکل سوار سامنے سے آنے والی موٹرسائیکل سے بچنے کیلئے اچانک بریک لگانے کے باعث بے قابو ہوکر سلپ ہوگیا۔ حادثے میں محمد رفیق کی بائیں ٹانگ کی ٹبیا اور فبولا کی ہڈی میں اوپن فریکچر ہوگیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments