نوابزادہ عمران کا پیپلزپارٹی کی ضلعی تنظیم کے خلاف احتجاج کا اعلان

 نوابزادہ عمران کا پیپلزپارٹی کی ضلعی  تنظیم کے خلاف احتجاج کا اعلان

ماہڑہ(نامہ نگار ) سیاسی و سماجی رہنما نوابزادہ عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ضلعی صدر پاکستان پیپلزپارٹی اور ضلعی تنظیم کے خلاف احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔۔

 پارٹی کے منتخب رکن قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار احمد خان کے خلاف مہم سازی اور پارٹی کی جانب سے نامزد صوبائی اسمبلی کے امیدوار کے خلاف مبینہ طور پر نامناسب گفتگو کسی صورت قابل قبول نہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ضلعی صدر نے اپنے اختیار سے تجاوز کرتے ہوئے پہلے ڈیرہ غازی خان ڈویژن سے اکلوتے منتخب ہونے والے پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار احمد خان کے خلاف مہم چلائی اور بعد ازاں ان کی جانب سے نامزد صوبائی اسمبلی کے امیدوار کے خلاف بھی نامناسب گفتگو کی گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...