پولیس تبادلے ، دائرہ دین پناہ میں ایس ایچ او تعینات
کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈی پی او کوٹ ادو کے احکامات پر ضلع پولیس میں تبادلے اور تقرریاں عمل میں لائی گئی ہیں، تھانہ دائرہ دین پناہ میں نئے ایس ایچ او کو تعینات کردیا گیا۔
تفصیل کے مطابق جاری حکم نامہ کے مطابق انسپکٹر محمد اختر خان 498/SHO کو تھانہ دائرہ دین پناہ سے تبدیل کرکے انچارج کچہری کوٹ ادو تعینات کردیا گیا ہے ۔ سب انسپکٹر عرفان فیض 572/PSO کو ڈی پی او آفس سے تبدیل کرکے ایس ایچ او تھانہ دائرہ دین پناہ مقرر کیا گیا ہے ۔ اسی طرح سب انسپکٹر محمد صادق DG/727 کو انچارج کچہری کوٹ ادو سے تبدیل کرکے انچارج پکار 15 سنٹر پولیس لائن تعینات کردیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments