چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد ،مدعی کے حوالے

چوری شدہ موٹرسائیکل  برآمد ،مدعی کے حوالے

ملتان (کرائم رپورٹر)تھانہ شاہ شمس پولیس نے موٹرسائیکل چوری کے مقدمہ میں کارروائی کرتے ہوئے چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کرکے مدعی کے حوالے کر دی۔

پولیس کے مطابق سال 2026ء میں درج موٹرسائیکل چوری کے مقدمہ پر ایس ایچ او تھانہ شاہ شمس محمد بلال نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کر لی۔پولیس نے قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد موٹرسائیکل مدعی مقدمہ کے حوالے کر دی۔ موٹرسائیکل واپس ملنے پر مدعی نے سی پی او ملتان اور ایس ایچ او تھانہ شاہ شمس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم کی روک تھام کے لیے کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...