امن اتحاد رکشہ یونین کاحسین آگاہی میں نیا یونٹ قائم
ملتان (لیڈی رپورٹر)امن اتحاد رکشہ ڈرائیور یونین کے مرکزی صدر مہر ظفر اقبال ہراج، جنرل سیکرٹری مہر ارشد مجاہد ہراج، سرپرست اعلیٰ ملک فہیم ارشد شجرا اور شہریار بھٹہ نے حسین آگاہی ملتان میں رکشہ اسٹینڈ یونٹ کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ امن اتحاد رکشہ یونین صرف رکشہ ڈرائیوروں کی نمائندہ تنظیم نہیں بلکہ ہر مزدور، غریب، بے روزگار اور معاشی مشکلات کا شکار افراد کے حقوق کی آواز ہے ۔انہوں نے کہا کہ یونین کا مقصد رکشہ ڈرائیوروں کے مسائل حل کرنا، انہیں باعزت ماحول فراہم کرنا اور عام شہریوں کے مفادات کا تحفظ یقینی بنانا ہے ۔ رہنماؤں نے واضح کیا کہ یونین کسی بھی ڈرائیور سے پرچی یا فی چکر کے نام پر بھتہ وصول نہیں کرتی اور نہ ہی کسی دوسرے کو ایسا کرنے کی اجازت دے گی۔ انہوں نے کہا کہ محنت کش رکشہ ڈرائیور دن رات محنت کرکے اپنے اہل خانہ کا پیٹ پالتے ہیں، اس لیے ان کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی یا ناانصافی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مہنگائی، غربت اور بے روزگاری کے خاتمے کے لیے مستقل اور مؤثر پالیسیاں مرتب کی جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار اضافہ عوام اور خصوصاً محنت کش طبقے کے لیے مزید مشکلات پیدا کر رہا ہے ، جس پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔افتتاحی تقریب میں یونٹ کے نومنتخب صدر شاہد اقبال، اعظم قریشی، صادق قریشی، راحیل قریشی سمیت رکشہ ڈرائیوروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments