خانیوال :بیوٹی فکیشن سڑکوں کی تعمیر کا عمل تیز
خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار ) خانیوال شہر کیبیوٹی فکیشن اور سڑکوں کی تعمیر کا عمل تیز کردیا گیا، اس سلسلے میں شہر بھر میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور زیر تعمیر سڑکوں کا معائنہ کیا گیا۔
تفصیل کے مطابق خانیوال شہر میں بیوٹیفیکیشن کا سلسلہ جاری ہے ، جبکہ زیر تعمیر سڑکوں کے معیار کا جائزہ لینے کے لیے ٹیکنیکل ٹیم نے کالج روڈ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر تعمیراتی کام میں استعمال ہونے والے میٹریل کے معیار کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور معیار کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments