لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا محال کردیا:پیر سید ناصر شاہ
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار ) معروف سماجی شخصیت پیر سید ناصر شاہ نے کہا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ عوام پر روزانہ ڈرون گرانے کے مترادف ہے ۔
مہنگائی بھی روزانہ بڑھ رہی ہے جس نے غریب کا جینا محال کردیا ہے ، جبکہ بجلی اور سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کو نفسیاتی مریض بنا دیا ہے ۔ قوم کو ریلیف دینے کے وعدے کرنے والے عوام کو مسلسل تکالیف میں دھکیلتے چلے جا رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments