کپڑا مارکیٹ میں سپارکنگ چھپر میں آگ بھڑک اتھی

کپڑا مارکیٹ میں سپارکنگ  چھپر میں آگ بھڑک اتھی

کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) مین کپڑا مارکیٹ میں بجلی کی تاروں میں سپارکنگ کے باعث چھپر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، تاہم ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرکے آگ پر قابو پالیا۔

کوٹ ادو شہر کی مین کپڑا مارکیٹ میں کپڑے کی دکانوں کے باہر موجود چھپر میں بجلی کی تاروں میں شارٹ سرکٹ اور سپارکنگ سے آگ لگی، جس سے قریبی دکانوں تک شعلے پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی فائر وہیکل موقع پر پہنچ گئی جبکہ پولیس کو بھی اطلاع دی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...