کسان دوست پروگرام، چھوٹے کاشتکاروں کیلئے زرعی سہولیات کا آغاز
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار) رزق ٹرسٹ نے ایس ڈبلیو ایف اور پلیجز کی شراکت داری سے کسان دوست پروگرام کے تحت خانیوال کے چھوٹے کاشتکاروں کی بحالی کے لیے اقدامات کا آغاز کردیا۔
پروگرام کے تحت کاشتکاروں کو 5 ایکڑ تک مکئی کی فصل کے لیے بیج، کھاد اور زرعی ادویات سمیت تمام زرعی اشیاء بغیر کسی سود اور ضمانت کے ادھار فراہم کی جا رہی ہیں۔ مزید برآں کسانوں کو جدید زرعی مشاورت فراہم کرنے کے ساتھ فصل مارکیٹ میں بہتر داموں فروخت کرنے میں بھی معاونت دی جائے گی تاکہ انہیں مکئی (سائلیج) کی منصفانہ قیمت مل سکے ۔ کاشتکاروں کی رہنمائی کے لیے منعقدہ تربیتی نشستوں میں مختلف اہم شخصیات نے شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments