اہلسنت کے مرکزی و صوبائی عہدیداروں کی حلف برداری

اہلسنت کے مرکزی و صوبائی  عہدیداروں کی حلف برداری

ملتان (کرائم رپورٹر)جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی، صوبہ سندھ، پنجاب، شمالی علاقہ جات اور گلگت بلتستان کے نومنتخب عہدیداروں کی حلف برداری کی تقریب ملتان میں منعقد ہوئی۔

پروقار تقریب میں جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی امیر علامہ سید مظہر سعید کاظمی نے عہدیداروں سے حلف لیا۔حلف اٹھانے والوں میں مرکزی ناظم اعلیٰ صاحبزادہ پیر خالد سلطان قادری، مرکزی چیف آرگنائزر حاجی احسان الحق فریدی، حاجی گلشن الٰہی قادری، مرکزی نائب امیر خواجہ فیض محمد شاہجمالی  سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ سابق وفاقی وزیر حاجی محمد حنیف طیب، پیرزادہ محمد امین پیر آف مانکی شریف، علامہ محمد اسلم رضوی، پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری، پیرزادہ محمد اکرم رضا بغدادی، ڈاکٹر حمزہ مصطفائی، پیر سید خلیل الرحمن شاہ، علامہ محمد فاروق خان سعیدی، پیر سید سردار علی شاہ جیلانی، مفتی محمد عارف سعیدی، سید شبیر حسین شاہ گیلانی، سید محمد جہانگیر شاہ سعیدی، سید محمد اظہر علی شاہ ہمدانی، سید محمد عاصم علی شاہ جیلانی اور بابا کاشف اسلام القادری شامل تھے ۔تقریب میں سنی سپریم کونسل کے رکن وسیم ممتاز ایڈووکیٹ، صوبائی ناظم اطلاعات صاحبزادہ ذیشان کلیم معصومی، علامہ سید محمد رمضان شاہ فیضی، قاری فیض بخش رضوی، مفتی غلام یاسین خان سعیدی، صاحبزادہ مطیع الرسول سعیدی، مولانا بشیر احمد معصومی، مولانا عبدالغفور سعیدی، محمد کاظم سعیدی اور مولانا محمد عمران سلطانی سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...