حضرت چادر والی سرکارؒ کے عرس کی تقریبات شروع

حضرت چادر والی سرکارؒ  کے عرس کی تقریبات شروع

ملتان (کرائم رپورٹر)عظیم روحانی پیشوا حضرت پیر سید ولی محمد شاہ المعروف حضرت سیدنا چادر والی سرکارؒ کے 41ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات عقیدت و احترام کے ساتھ شروع ہو گئیں۔

 افتتاحی تقریب میں چادر پوشی کی روح پرور رسم ادا کی گئی، جس میں ملک بھر سے آئے ہوئے مریدین، عقیدت مندوں اور زائرین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر سجادہ نشین صاحبزادہ پیر سید علی حسین شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اولیائے کرام کی تعلیمات محبت، امن، اخوت، برداشت اور اللہ تعالیٰ و رسول اکرم ؐ کی اطاعت کا درس دیتی ہیں۔ تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...