لاری اڈا پولیس کی کارروائی، اغوا شدہ کمسن بچی بازیاب

لاری اڈا پولیس کی کارروائی، اغوا شدہ کمسن بچی بازیاب

ملتان (کرائم رپورٹر)سیتل ماڑی کی چوکی لاری اڈا پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اغوا کی گئی دو سالہ کمسن بچی میرب فاطمہ کو بحفاظت بازیاب کر لیا۔

پولیس کے مطابق 15 پر اطلاع موصول ہوئی کہ ایک نامعلوم شخص زبردستی دو سالہ میرب فاطمہ کو اغوا کرکے لے گیا ہے ۔ اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ سیتل ماڑی انصر عباس اور انچارج چوکی لاری اڈا علی رضا گیلانی نے فوری کارروائی کا آغاز کیا۔پولیس ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت اور جدید طریقہ تفتیش کو بروئے کار لاتے ہوئے قلیل وقت میں بچی کو بابر چوک سے بحفاظت بازیاب کروا لیا۔ پولیس حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ پولیس نے بروقت کارروائی پر اہل علاقہ کی جانب سے اطمینان کا اظہار کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...