ضلعی بار میں صدر زرداری کی سالگرہ تقریب، کیک کاٹا گیا
ملتان (کورٹ رپورٹر)پیپلزپارٹی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈویژن ملتان و کوآرڈینیٹر پی ایل ایف جنوبی پنجاب نشید عارف گوندل کی جانب سے ڈسٹرکٹ بار ملتان میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی 71ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا جبکہ ملکی سلامتی، جمہوریت کے استحکام اور صدرِ مملکت کی صحت و درازی عمر کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔تقریب میں سابق ممبر پاکستان بار کونسل مرزا عزیز اکبر بیگ، سابق جج و سابق صدر ہائی کورٹ بار حبیب اللہ شاکر، مسعود عارف بٹ، میر احمد کامران مگسی، سلیم شہزاد، رانا ذوالفقار کے ٹی جی، زوار حسین قریشی، خالد ظفر وینس، میاں منظور قادری، خالد مترو، احمد گوندل، رانا اسرار احمد، عدنان عباس نیازی سمیت دیگر رہنماؤں اور کارکنوں نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نشید عارف گوندل نے کہا کہ آصف علی زرداری ایک مدبر اور دور اندیش سیاسی رہنما ہیں، جنہوں نے شہید بینظیر بھٹو کے بعد ملک کو درپیش مشکل حالات میں پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر قومی یکجہتی کو فروغ دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی اصل طاقت نظریاتی کارکن ہیں، جنہوں نے مشکل حالات میں پارٹی کا پرچم بلند رکھا۔ کارکنوں کے مسائل کے حل اور ان کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جانا چاہیے ۔سابق صدر ہائی کورٹ بار حبیب اللہ شاکر نے کہا کہ آصف علی زرداری نے اتحاد، مفاہمت اور سیاسی بصیرت کے ذریعے ملک کو آگے بڑھانے میں کردار ادا کیا۔ انہوں نے جمہوری، وفاقی اور عوامی پاکستان کے وژن کو آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ تقریب کے اختتام پر سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments