پنک سکواڈ کا آپریشن 8جیب تراش خواتین گرفتار

پنک سکواڈ کا آپریشن  8جیب تراش خواتین گرفتار

ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس کی پنک سکواڈ ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے دہلی گیٹ بازار سے آٹھ جیب تراش خواتین کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار خواتین کے خلاف ضابطے کے مطابق قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔

ملتان پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور شہر میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے ۔سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کی ہدایات پر شہر بھر میں مشکوک افراد اور جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ پولیس حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اردگرد مشکوک سرگرمیوں پر نظر رکھیں ۔اور کسی بھی مشتبہ فرد یا واقعے کی فوری اطلاع پولیس کو دیں تاکہ شہر کو محفوظ اور جرائم سے پاک بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...