ڈیموں کی تعمیر ہی سیلاب اور پانی بحران کا مستقل حل

ڈیموں کی تعمیر ہی سیلاب اور پانی بحران کا مستقل حل

ملتان (لیڈی رپورٹر)سینئر رہنما و سیکرٹری قانون پنجاب تحریک انصاف بیرسٹر ملک تیمور الطاف مہے نے کہا ہے کہ ہر سال آنے والا سیلاب ملک بھر میں تباہی و بربادی پھیلاتا ہے ۔

 لوگوں کی برسوں کی جمع پونجی بہا لے جاتا ہے اور متاثرین کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ قیام پاکستان کے بعد آج تک کسی حکومت نے سیلابی صورتحال کے مستقل حل کے لیے مؤثر منصوبہ بندی نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ہمسایہ ممالک نے اپنے دریاؤں پر متعدد نئے ڈیم تعمیر کیے۔ ، جس کے باعث انہیں پورا سال آبپاشی، زرعی ضروریات اور دیگر استعمال کے لیے پانی کی قلت کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔ اس کے برعکس پاکستان میں نئے ڈیم نہ بننے سے ایک طرف زرعی شعبہ پانی کی کمی کا شکار رہتا ہے ، زمینیں بنجر ہونے لگتی ہیں اور دوسری طرف بارشوں یا دریاؤں میں پانی کی زیادتی کی صورت میں شدید سیلاب آ جاتا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...