نئی سڑک کی تعمیر کے دوران واٹر سپلائی لائن ٹوٹ گئی
نئی سڑک کی تعمیر کے دوران واٹر سپلائی لائن ٹوٹ گئی ٹھیکیدار نے مرمت کی بجائے پتھر ڈال دیا، شہریوں کا نوٹس لینے مطالبہ
وہاڑی (نمائندہ خصوصی ) ڈی بلاک میں مسجد کے سامنے نئی سڑک کی تعمیر کے دوران کھدائی کرتے ہوئے واٹر سپلائی کی مین لائن ٹوٹ گئی۔ شہریوں کے مطابق متعلقہ ٹھیکیدار نے ٹوٹی لائن کی فوری مرمت کرانے کے بجائے رات کی تاریکی میں متاثرہ جگہ پر پتھر ڈال کر اسے چھپا دیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پائپ لائن سے صاف پانی مسلسل ضائع ہو رہا ہے ، جس سے قیمتی پانی کا نقصان ہونے کے ساتھ زیر تعمیر سڑک کے معیار پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔ اہل علاقہ کے مطابق انہوں نے ٹھیکیدار کو بروقت لائن ٹوٹنے سے آگاہ کیا، تاہم مناسب مرمت نہیں کی گئی۔ شہریوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ سڑک مکمل ہونے کے بعد لائن کی مرمت کے لیے دوبارہ کھدائی سے سرکاری وسائل ضائع ہوں گے ۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس، ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی اور واٹر سپلائی لائن کی مکمل مرمت کا مطالبہ کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments