چہلم امام حسینؓ، وہاڑی میں سکیورٹی اور امن و امان پلان کا جائزہ

چہلم امام حسینؓ، وہاڑی میں سکیورٹی اور امن و امان پلان کا جائزہ

چہلم امام حسینؓ، وہاڑی میں سکیورٹی اور امن و امان پلان کا جائزہ جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی، حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات ہوگی

 وہاڑی (خبر نگار، نمائندہ خصوصی ) ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت ضلعی امن و بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں چہلم حضرت امام حسینؓ کے جلوسوں اور مجالس کے انتظامات، سکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی پی او تصور اقبال، امن کمیٹی کے اراکین، علمائے کرام اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے حکومت پنجاب کے ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد، کنٹی جینسی پلان اور ڈیوٹی روسٹر فوری جمع کرانے جبکہ بارشوں کے پیش نظر خصوصی انتظامات کی ہدایت کی۔ ڈی پی او نے کہا کہ چہلم کے موقع پر فول پروف سکیورٹی پلان کے تحت جلوسوں اور مجالس کی کڑی نگرانی، حساس مقامات پر اضافی نفری کی تعیناتی اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔ امن کمیٹی اور علمائے کرام نے انتظامیہ و پولیس سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...