گھریلو جھگڑے پر خاتون نے مبینہ طور پر کالا پتھر پی لیا

گھریلو جھگڑے پر خاتون نے مبینہ طور پر کالا پتھر پی لیا

گھریلو جھگڑے پر خاتون نے مبینہ طور پر کالا پتھر پی لیا ریسکیو اہلکاروں نے 20 سالہ سسی کو آر ایچ سی قصبہ گجرات منتقل کر دیا

 کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) گھریلو جھگڑے پر نوجوان خاتون نے مبینہ طور پر کالا پتھر پی لیا، ریسکیو 1122 نے ابتدائی طبی امداد کے بعد متاثرہ خاتون کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ تفصیل کے مطابق قصبہ گجرات کے علاقہ اکبر شاہ میں دو بہنوں کے درمیان گھریلو جھگڑے کے دوران 20 سالہ سسی بی بی دختر غلام یٰسین نے مبینہ طور پر کالا پتھر پی لیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولینس موقع پر پہنچ گئی اور متاثرہ خاتون کو فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد آر ایچ سی قصبہ گجرات منتقل کر دیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق خاتون کی حالت نیم بے ہوشی کی تھی، جبکہ واقعہ کی اطلاع پولیس کو بھی دے دی گئی۔ متعلقہ اداروں نے واقعہ کی مزید جانچ شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...