غیر منقولہ جائیداد ملکیت ایکٹ کے تحت کیسز کی سماعت

غیر منقولہ جائیداد ملکیت ایکٹ کے تحت کیسز کی سماعت

غیر منقولہ جائیداد ملکیت ایکٹ کے تحت کیسز کی سماعتڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے فریقین کے مؤقف سنے ، ملکیتی حقوق کے تحفظ پر زور

لودھراں(سٹی رپورٹر) پروٹیکشن آف اونرشپ آف امووایبل پراپرٹی ایکٹ 2026 کے تحت کیسز کی سماعت ڈی سی آفس میں ہوئی، جہاں ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے تحصیل لودھراں سے متعلق فریقین کے مؤقف سنے ۔ نئے ایکٹ کے تحت ڈسٹرکٹ سکروٹنی کمیٹی کے دائرہ اختیار کے ذریعے حقداروں کو ان کا حق دلانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے کہا کہ پنجاب پروٹیکشن آف اونرشپ آف امووایبل پراپرٹی ایکٹ ناجائز قبضوں اور جعلسازی کی روک تھام کے لیے بنایا گیا ہے ، جس کے ذریعے حقداروں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ درخواست گزاروں کے لیے ملکیتی شواہد اور متعلقہ دستاویزات فراہم کرنا ضروری ہے ، جبکہ متعلقہ محکمے فریقین کے فیصلوں پر عملدرآمد کے پابند ہیں۔ انہوں نے میرٹ، شفافیت اور بروقت تحقیقاتی رپورٹس یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...