3 روزہ مینگو فیسٹیول رنگا رنگ تقریبات کے ساتھ اختتام پذیر

 3 روزہ مینگو فیسٹیول رنگا رنگ تقریبات کے ساتھ اختتام پذیر

3 روزہ مینگو فیسٹیول رنگا رنگ تقریبات کے ساتھ اختتام پذیرشہریوں کی بھرپور شرکت، آموں کی نمائش، فوڈ کورٹ، میوزیکل پروگرام کا انعقاد

لودھراں(سٹی رپورٹر ) لودھراں میں تین روزہ مینگو فیسٹیول 2026 مختلف تفریحی سرگرمیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ یادگاری اختتامی تقریب فروٹ اینڈ ویجیٹیبل مارکیٹ لودھراں میں منعقد ہوئی، جہاں شہریوں نے دلکش تفریحی پروگراموں پر ضلعی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا۔ فیسٹیول میں جنوبی پنجاب کی پہچان آموں کی مختلف اقسام کی نمائش، خوبصورت لائٹنگ، فیملی انٹرٹینمنٹ، فوڈ کورٹ، پپٹ اور میجک شوز سمیت بچوں کے لیے ملی نغموں کے مقابلے ، میوزیکل چیئر اور مختلف گیمز کا اہتمام کیا گیا۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر لودھراں محمد اشرف تھے ، جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی لیاقت علی گیلانی، مینگو گروور جعفر رضا، سیف الدین سیفی اور شوکت رضا مہمان اعزاز تھے ۔ پپٹ ماسٹرز، شعراء، مقامی گلوکاروں اور فنکاروں نے شاندار پرفارمنس پیش کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مستقبل میں بھی شہریوں کے لیے ایسے تفریحی ایونٹس منعقد کیے جاتے رہیں گے ۔ اختتام پر منتظمین، مینگو گروورز اور دیگر شخصیات میں شیلڈز تقسیم کی گئیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...