ڈپٹی کمشنر کا دوآبہ فلڈ بند کا تفصیلی دورہ، انتظامات کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر کا دوآبہ فلڈ بند کا تفصیلی دورہ، انتظامات کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر کا دوآبہ فلڈ بند کا تفصیلی دورہ، انتظامات کا جائزہ طبی، ریسکیو اور مویشیوں کی دیکھ بھال کے انتظامات ہمہ وقت فعال رکھنے ہدایت

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر ) وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ نے دوآبہ فلڈ بند کا تفصیلی دورہ کیا اور دوآبہ فلڈ بند، مراد آباد اور رنگ پور والی سائیڈ پر خدائی اڈا تک حفاظتی انتظامات اور پیشگی اقدامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے فلڈ بندوں پر قائم سرکاری امدادی کیمپس کا معائنہ کرتے ہوئے سیلاب سے نمٹنے کے لیے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ریسکیو 1122، محکمہ صحت اور محکمہ لائیو سٹاک کے کیمپوں کا خصوصی دورہ کیا اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی طبی امداد، ریسکیو تیاریوں، مویشیوں کی نگہداشت اور حفاظتی ٹیکہ جات کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ممکنہ سیلاب کے پیش نظر تمام انتظامات، طبی سہولیات اور لائیو سٹاک کی دیکھ بھال کے اقدامات ہمہ وقت فعال اور الرٹ رکھے جائیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...