پولیس کا کریک ڈائون مغوی بچہ بازیاب کروالیا

 پولیس کا کریک ڈائون مغوی بچہ بازیاب کروالیا

پولیس کا کریک ڈائون مغوی بچہ بازیاب کروالیاخود ساختہ گروپس کی نگرانی ، 13 سال سے مفرور دو اشتہاری گرفتار

 وہاڑی (نمائندہ خصوصی ) ڈی پی او تصور اقبال نے کہا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے ، شہریوں کو ہراساں کرنے اور امن و امان میں خلل ڈالنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے ۔ طلباء کے نام پر قائم خود ساختہ و غیر قانونی گروپس اور نوجوانوں کے مختلف گروہوں کی سرگرمیوں کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے ، کسی کو غنڈہ گردی یا بدامنی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ تھانہ سٹی بورے والا کے علاقے سے ایک روز قبل اغواء ہونے والے بچے کو پولیس نے قلیل وقت میں بحفاظت بازیاب کرا کے والدین کے حوالے کر دیا۔ مون سون کی شدید بارشوں کے پیش نظر ضلع وہاڑی میں دفعہ 144 نافذ کر کے بارش کے جمع پانی میں نہانے جبکہ دریاؤں، نہروں، تالابوں اور جھیلوں میں تیراکی پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔ تھانہ صدر میلسی پولیس نے 13 سال سے مفرور دو اشتہاری ملزمان شہزاد اور اسلم کو بھی گرفتار کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...