معروف عالم دین قاری زوار احمد سیالوی انتقال کرگئے

معروف عالم دین قاری زوار  احمد سیالوی انتقال کرگئے

جہانیاں (نامہ نگار)معروف عالم دین، جماعت اہلسنت جہانیاں کے صدر اور مرکزی جامع مسجد قادریہ غریب آباد کے خطیب قاری زوار احمد سیالوی انتقال کر گئے ۔ وہ عارضہ قلب میں مبتلا اور ملتان کے ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔مرحوم قادریہ مسجد کے مہتمم اور سینکڑوں حفاظ قرآن کے استاد تھے۔

ان کے انتقال پر مفتی یٰسین حیدر القادری، مفتی محب النبی، محمد افضال حامدی، شیخ عزیر سلیم، محمد سلیم غوری، محمد لطیف ناصر، محمد عرفان شیخ، تیمور انجم، چوہدری ثناء اللہ جٹ ایڈووکیٹ، ڈاکٹر عمران فاروق، چوہدری ثناء اللہ احسان، ڈاکٹر جاوید اصغر، صدر بار چوہدری اعظم ہنجرا، سیکرٹری بار چوہدری وسیم طارق پنوں، رانا مبشر رفیق، چوہدری طاہر رندھاوا، ممبر امن کمیٹی محمد عارف سعید، سابق پرنسپل شبیر احمد شاہد، غلام یٰسین قادری، چوہدری سیف اللہ گل، چوہدری ارشد گجر، عبدالخالق چوہدری سمیت سیاسی، سماجی و مذہبی شخصیات نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...