بھاری جرمانہ، مقدمہ کے باجود شہری بجلی چوری سے باز نہ آیا
ٹیوب ویل صارف دو ماہ بعد دوبارہ ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرتے پکڑا گیا
گگو منڈی (نامہ نگار)نواحی گاؤں 191/ای بی میں میپکو کے ٹیوب ویل صارف نے مبینہ طور پر بجلی چوری کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے دو ماہ بعد دوبارہ ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ میپکو ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے میٹر اور ٹرانسفارمر اتار لیا جبکہ مقدمہ درج کرانے اور بھاری جرمانے کی کارروائی شروع کردی۔ تفصیل کے مطابق 191/ای بی کے رہائشی یاسر، جو میپکو کا ٹیوب ویل صارف ہے ، کو تقریباً دو ماہ قبل بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا۔ میپکو حکام نے اس پر 18 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرکے مقدمہ بھی درج کرایا تھا، تاہم مبینہ طور پر وہ بجلی چوری سے باز نہ آیا۔گزشتہ روز ایس ڈی او عظیم آباد سب ڈویژن قیصر حیات بھٹی، میٹر انسپکٹر کفایت احمد بھٹی اور میپکو سرویلنس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے یاسر کو ڈائریکٹ تاروں کے ذریعے ٹیوب ویل چلاتے ہوئے پکڑ لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments