بولان وین کی موٹر سائیکل کو ٹکر، میاں بیوی شدید زخمی

بولان وین کی موٹر سائیکل  کو ٹکر، میاں بیوی شدید زخمی

رحیم یارخان (نمائندہ خصوصی) اللہ آباد روڈ پر راجہ سلیم ٹاؤن کے قریب بولان وین نے موٹر سائیکل کو پیچھے سے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں میاں بیوی شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ٹیم نے دونوں زخمیوں کو طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز 30 سالہ محمد صابر اپنی 25 سالہ اہلیہ صبا بی بی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ راجہ سلیم ٹاؤن کے قریب پیچھے سے آنے والی بولان وین نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ حادثے کے باعث دونوں سڑک پر گر کر زخمی ہوگئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...