جماعت اسلامی جلال پور کا اجتماع ارکان، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال

جماعت اسلامی جلال پور کا اجتماع  ارکان، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال

جلال پورپیروالا (نامہ نگار) جماعت اسلامی جلال پور سٹی کا اجتماع ارکان نظم و ضبط اور فکری و تربیتی ماحول میں منعقد ہوا، جس میں عہدیداران اور ارکان نے بھرپور شرکت کی۔

اجتماع میں مزمل حمید نے درس قرآن جبکہ عزیز احمد صدیقی نے درس حدیث پیش کیا۔محمد بلال ایڈووکیٹ اور خالد محمود انصاری نے خطاب کیا۔ اس موقع پر پٹرولیم لیوی کے خاتمے ، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور عوام پر معاشی بوجھ کے خلاف جماعت اسلامی کے جاری دھرنے کی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔امیر جماعت اسلامی جلال پور زون عدیل کریم بھٹی نے موجودہ صورتحال کے حوالے سے ارکان کو رہنمائی فراہم کرتے ہوئے آئندہ سرگرمیوں میں بھرپور، منظم اور مؤثر کردار ادا کرنے پر زور دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...