نشتر ہسپتال،نامعلوم مریض کا مفت علاج معالجہ جاری

نشتر ہسپتال،نامعلوم مریض  کا مفت علاج معالجہ جاری

ملتان (لیڈی رپورٹر)نشتر ہسپتال ملتان انتظامیہ کی جانب سے انسانی ہمدردی کی ایک اور مثال قائم کی گئی ہے ۔ وارڈ نمبر 14 کے آئی سی یو میں ٹریفک حادثہ کا شکار ایک نامعلوم مریض پچھلے 15دنوں سے زیرِ علاج ہے۔

مریض کو وارڈ 14 کے سربراہ شعبہ نیوروسرجری اور ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر لیاقت علی جلال اور وارڈ 14کے پورے عملے کی نگرانی میں انتہائی معیاری طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ چونکہ فی الحال مریض کا کوئی وارث موجود نہیں، اس لئے مریض کی نرسنگ، ادویات، ڈائپرز اور دیگر تمام ضروریات کا خرچہ نشتر ہسپتال انتظامیہ اپنی مدد آپ کے تحت برداشت کر رہی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...