پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے وفد کی فریال تالپور سے ملاقات
ملک کو معاشی بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے ،گفت گو
ملتان (لیڈی رپورٹر)پیپلزپارٹی ویمنز ونگ کی مرکزی صدر فریال تالپور کی صدارت میں پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود کی قیادت میں وفد کا اجلاس ان کی رہائش گاہ پر ہوا۔ وفد میں جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، چیف کوآرڈینیٹر عبدالقادر شاہین اور جنرل سیکرٹری نتاشہ دولتانہ شامل تھیں۔ اجلاس میں پارٹی کے تنظیمی امور اور سرائیکی وسیب میں سیاسی سرگرمیوں کو مزید فعال بنانے پر غور کیا گیا۔شرکا نے جنوبی پنجاب میں پارٹی کو منظم، مضبوط اور وسیع کرنے ، کارکنوں کو متحرک بنانے اور عوامی رابطہ مہم مؤثر کرنے پر تفصیلی مشاورت کی۔ مختلف اضلاع میں تنظیمی سرگرمیوں کے فروغ اور سیاسی سطح پر پارٹی کو فعال بنانے کیلئے تجاویز بھی پیش کی گئیں۔فریال تالپور نے کہا کہ پیپلزپارٹی ملک کو سیاسی و معاشی بحرانوں سے نکال کر ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا چاہتی ہے ۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا واضح مؤقف ہے کہ پیپلزپارٹی کی اولین ترجیح اِن ہاؤس تبدیلی نہیں بلکہ فعال اور مضبوط پارلیمان ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments