26ویں سالانہ جشن آمد رسول ؐمیلاد ریلی کی تیاریاں مکمل

 26ویں سالانہ جشن آمد  رسول ؐمیلاد ریلی کی تیاریاں مکمل

ملتان (کرائم رپورٹر)عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں بزم حسان بن ثابت اور بزم المعصوم کے زیر اہتمام 26ویں سالانہ مرکزی جشن آمد رسول ﷺ میلاد ریلی کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے جامعہ سعیدیہ حسان بن ثابت میں مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس کی صدارت مہتمم اعلیٰ جامعہ علامہ قاری رب نواز سعیدی نے کی۔

مہمانان خصوصی میں جماعت اہل سنت پنجاب کے ترجمان علامہ صاحبزادہ ذیشان کلیم معصومی، حاجی مرزا عبدالرشید، پیر صوفی رانا محمد اقبال معصومی، پیر حاجی مرزا افضال حسین الطافی، قاری محمد اسماعیل سعیدی اور قاری حق نواز سعیدی شریک ہوئے ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علما کرام نے کہا کہ موجودہ فکری و اخلاقی چیلنجز کا حل سیرت طیبہ ﷺ سے وابستگی میں ہے ۔ جشن ولادت مصطفی ﷺمنانا اور اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا عشق رسول ﷺ کا تقاضا ہے ، جو معاشرے میں امن، بھائی چارے اور وحدت کا پیغام عام کرتا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...