شہری میں جا بجا وارداتیں ،پولیس خاموش تماشائی
فخر ،اسد ،افتخار ،پٹھانی مائی کی نقدی،موبائل چھن گئے ،مقدمات درج
ملتان (کرائم رپورٹر)چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی و سامان سے محروم ہوگئے تھانہ کینٹ کے علاقہ نامعلوم افراد علی کے گھر سے سامان چوری کرکے لے گئے تھانہ چہلیک کے علاقہ سے فخر کے دکان سے نقدی چوری کرلی گئی تھانہ مظفر باد کے علاقہ سے مسلح افراد نے اسد سے نقدی و موبائل فون چھین لیا ۔تھانہ قطب پور کے علاقہ سے افتخار سے موبائل فون چھین لیاگیا۔ تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقہ سے پٹھانی مائی سے موبائل چھین لیاگیا ۔تھانہ ممتازآباد کے علاقہ سے دلشاد بجلی کی تار چوری کرلی گئی اسی تھانے کی حدود سے عظمی سے موبائل فون چھین لیاگیا۔تھانہ مخدوم رشید کے علاقہ سے فیضان کاموٹرسائکل چھین لیاگیا۔
تھانہ بستی ملوک کے علاقہ مسلح افراد اعجاز کے گھر داخل ہوئے اسلحہ کے زور پرنقدی پانچ تولہ سونا لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ تھانہ سٹی شجاعباد کے علاقہ سے جاوید کے جانور چوری کرلئے گئے راجہ رام کے علاقہ سے مسلح افراد نے آصف سے نقدی و سامان چھین لیا۔ تھانہ گلگشت کے علاقہ سے کاشف کی دکان سے اڑھائی لاکھ روپے نقدی لوٹ لی گئی۔ تھانہ بی زیڈ کے علاقہ سے علی سے نقدی و موبائل فون چھین لیاگیا تھانہ کوتوالی کے علاقہ س لقمان کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments