خواتین میں پنک ہیلمٹ تقسیم ٹریفک قوانین پر عمل کی تلقین
ملتان (لیڈی رپورٹر)ملتان کریسنٹ لائنز کلب کے زیر اہتمام ملتان ٹریفک پولیس کے تعاون سے موٹر سائیکل سوار خواتین اور طالبات میں پنک رنگ کے حفاظتی ہیلمٹ تقسیم کرنے کی تقریب چونگی نمبر 9 پر منعقد ہوئی۔
تقریب کا مقصد خواتین میں ٹریفک قوانین کی پابندی، ہیلمٹ کے باقاعدہ استعمال اور محفوظ سفر کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا تھا۔چیف ٹریفک آفیسر ملتان نبیل کھوکھر نے تقریب میں شرکت کی اور شرکاء کو روڈ سیفٹی، ٹریفک قوانین اور ہیلمٹ کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل سواروں کیلئے ہیلمٹ کا استعمال انتہائی ضروری ہے ، جبکہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد محفوظ سفر کی ضمانت ہے ۔ خواتین موٹر سائیکل سوار دوران سفر اپنی اور دوسروں کی حفاظت کو مقدم رکھیں۔ بعدازاں نبیل کھوکھر نے خواتین اور طالبات کے ہمراہ موٹر سائیکل ریلی میں بھی شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments