محفل نورِ درود و سلام، عاشقانِ رسولؐ کی شرکت
لودھراں (سٹی رپورٹر )دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام لودھراں پریس کلب میں محفل نورِ درود و سلام کا انعقاد کیا گیا جس میں عہدیداران، ممبران اور عاشقانِ رسولؐ نے بھرپور شرکت کی۔
محفل میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران ریاض عطاری، فدا علی عطاری اور غلام مرتضیٰ عطاری نے خصوصی شرکت کی۔ مقررین نے نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰؐ کے اعلیٰ اخلاق اپنانے ، سنتِ رسولؐ پر عمل کرنے اور کثرت سے درودِ پاک پڑھنے کی ترغیب دی۔اس موقع پر درود و سلام کی صداؤں سے فضا معطر رہی اور شرکائے محفل نے بارگاہِ رسالت مآبؐ میں عقیدت و محبت کا اظہار کیا۔اختتام پر ملکی سلامتی، امت مسلمہ اور محفل کی قبولیت کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments