اپنے پورے حلقے میں ترقیاتی کام کراؤں گا:علی موسیٰ گیلانی
عوام سے کیے وعدے مرحلہ وار پورے کر رہے ، ہمیشہ خدمت کی سیاست کو فروغ دیا
ٹاٹے پور (نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے ایم این اے سید علی موسیٰ گیلانی نے کہا ہے کہ انتخابات کے دوران حلقے کی غیور عوام سے کیے گئے وعدے مرحلہ وار پورے کیے جا رہے ہیں، حلقے کی کوئی بھی یونین کونسل ترقیاتی منصوبوں سے محروم نہیں رہے گی۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی خدمت کی سیاست کو فروغ دیا ہے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز موضع ملاں فقیر میں سیاسی شخصیت ملک سلیم راں کے ماموں کے انتقال پر فاتحہ خوانی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ملک نور زمان مہے بھی ان کے ہمراہ تھے ۔سید علی موسیٰ گیلانی نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل اور علاقے کی ترقی ہماری ترجیحات میں شامل ہے ۔ ترقیاتی منصوبوں کا دائرہ کار حلقے کے تمام علاقوں تک بڑھایا جا رہا ہے تاکہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے ، اس پر پورا اترنے کیلئے بھرپور کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments