عوام کیلئے وبال جان

عوام کیلئے وبال جان

وہاڑی (نمائندہ خصوصی) وہاڑی میں گاڑیوں پر نصب پریشر ہارنوں کے بے جا استعمال نے شہریوں کا سکون غارت کردیا ہے۔

جبکہ کانوں کو متاثر کرنے والے تیز شور کے باعث تعلیمی اداروں میں تدریسی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں اور ہسپتالوں میں مریضوں سمیت مساجد میں نمازیوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ شہریوں حاجی شاہین، میاں تیمور حیدر، میاں بلال، میاں ہارون، آصف عبداللہ رامے ، تانیس رومی اور دیگر نے بتایا کہ لاری اڈے کے قریب گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکول، ڈی پی ایس اور گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول واقع ہیں، جہاں پریشر ہارنوں کے تیز شور سے طلبہ کی تعلیم اور تدریسی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔ اسی طرح آر ایچ سی میں زیر علاج مریضوں کو بھی شور کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، جبکہ لاری اڈے کے قریب واقع جامعہ مسجد اہلحدیث اور جامعہ مسجد نوری میں نمازیوں کے لیے سکون سے عبادت کرنا بھی دشوار ہو گیا ہے ۔ شہریوں نے متعلقہ اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پریشر ہارنوں کے غیرقانونی استعمال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف مؤثر کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ شہریوں کو اس اذیت ناک شور سے نجات مل سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...