متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں کے سامان سے محروم

 متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں کے سامان سے محروم

کینٹ میں گھر سے 50 تولے سونا، چاندی اور نقدی چور لے اڑے

ملتان (کرائم رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کے دوران شہری نقدی، زیورات، موبائل فونز، موٹرسائیکلوں اور مویشیوں سے محروم ہوگئے ۔ تھانہ کینٹ کے علاقے میں نامعلوم ملزم عارف کے گھر سے 50 تولے سونا، چاندی اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے ۔تھانہ چہلیک کے علاقے سے اجمل، شاہ شمس سے عمران اور ممتاز آباد سے کامران کے موبائل فون چوری ہوگئے ۔ مظفرآباد کے علاقے سے ریاض جبکہ گلگشت کے علاقے سے سبحان کی موٹرسائیکل چوری کرلی گئی۔مخدوم رشید کے علاقے سے راشد کے بکرے جبکہ سٹی شجاع آباد کے علاقے سے گلزار مائی کی گائے چوری ہوگئی۔ نیو ملتان کے علاقے سے بلال کا موبائل فون چوری کرلیا گیا، جبکہ سیتل ماڑی کے علاقے میں جاوید کے گھر سے نقدی اور زیورات چوری کرلئے گئے ۔دوسری جانب بی زیڈ کے علاقے میں نامعلوم ملزم لقمان سے نقدی اور موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے ۔ متاثرہ شہریوں نے متعلقہ تھانوں میں کارروائی کے لئے درخواستیں دے دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...