10ماہ میں اے اور بی کیٹیگری کے 1ہزار ملزم گرفتار
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ضلع کوٹ ادو پولیس کی رواں سال کے پہلے دس ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منصور قمر نے اپنے میڈیا بیان میں کہا ہے کہ رواں سال کے پہلے دس ماہ کے دوران نئے قائم ہونے والے ضلع کے محدود وسائل کے باوجود پولیس کی کارکردگی بہتر رہی۔
جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں، اشتہاری ملزمان کی گرفتاری، منشیات فروشی، شراب کی خرید و فروخت اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بھرپور اقدامات کیے گئے ۔ پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران اے اور بی کیٹیگری کے مجموعی طور پر 1,002 ملزمان کو گرفتار کیا، جبکہ جرائم میں ملوث 11 گینگز کے 31 ارکان کو بھی قانون کی گرفت میں لایا گیا۔ اسی طرح منشیات کے خلاف کارروائیوں کے دوران 144 مقدمات درج کیے گئے ، جبکہ شراب کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف 308 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔ ناجائز اسلحہ رکھنے اور اس کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 347 مقدمات درج کیے گئے ۔ پولیس نے مختلف جرائم میں ملوث ملزمان کے قبضے سے مالِ مسروقہ بھی برآمد کیا، جس میں چوری اور دیگر وارداتوں کے دوران چھینا یا چرایا جانے والا سامان شامل ہے ۔ ڈی پی او منصور قمر کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی، عوام کے جان و مال کا تحفظ اور ضلع میں امن و امان کا قیام پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ محدود نفری اور وسائل کے باوجود پولیس افسران اور اہلکاروں نے جرائم کی روک تھام اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments