ٹیکس نیٹ میں توسیع معاشی استحکام کیلئے ناگزیر ہے ، نتاشہ دولتانہ

ٹیکس نیٹ میں توسیع معاشی استحکام کیلئے ناگزیر ہے ، نتاشہ دولتانہ

تنخواہ دار طبقے پر مزید بوجھ ڈالنے کے بجائے ٹیکس نظام منصفانہ بنایا جائے

 وہاڑی (خبرنگار ) پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کی سیکرٹری جنرل اور رکن قومی اسمبلی نتاشہ دولتانہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور روپے کی قوتِ خرید میں مسلسل کمی تشویش ناک معاشی مسائل ہیں۔ دس روپے کے کرنسی نوٹ کے ممکنہ خاتمے سے متعلق اطلاعات بھی عوام کو درپیش معاشی مشکلات اور کرنسی کی گرتی ہوئی قدر کے تناظر میں اہمیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں معاشی استحکام کے لیے ٹیکس نظام میں اصلاحات ناگزیر ہیں۔ ٹیکس نیٹ کو وسعت دے کر تمام اہل افراد، کاروباری طبقات اور شعبوں کو ٹیکس کے دائرے میں لایا جائے جو اپنی مالی استطاعت کے باوجود ٹیکس ادا نہیں کر رہے ۔ پہلے سے ٹیکس ادا کرنے والے تنخواہ دار طبقے ، تاجروں اور دیگر ٹیکس دہندگان پر مزید مالی بوجھ ڈالنے کے بجائے ٹیکس وصولی کا دائرہ وسیع اور نظام کو منصفانہ بنایا جائے تاکہ قومی آمدن میں اضافے کے ساتھ معاشرے کے تمام طبقات اپنی استطاعت کے مطابق ملکی معیشت میں حصہ ڈال سکیں۔ نتاشہ دولتانہ نے مزید کہا کہ شفاف، متوازن اور جامع ٹیکس نظام ہی منصفانہ مالی ذمہ داریوں کی تقسیم، معاشی استحکام اور پائیدار قومی ترقی کی بنیاد بن سکتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...