ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار لڑکی جاں بحق

 ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل  سوار لڑکی جاں بحق

مونڈکا( نامہ نگار ) بیٹ چین والا کے رہائشی تنویر سیوڑا اپنی جواں سال بہن پروین بی بی اور والدہ آمنہ مائی کو موٹر سائیکل پر سوار کرکے خان گڑھ میں شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔

کہ جتوئی روڈ پر سیم پل کے قریب تیز رفتار ٹرالر کی سائیڈ لگنے سے پروین بی بی موٹر سائیکل سے گر کر ٹرالر کے پہیوں تلے آ گئی، جس کے نتیجے میں اس کا سر بری طرح کچلا گیا اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی، جبکہ بھائی تنویر اور والدہ آمنہ مائی دوسری جانب گرنے کے باعث محفوظ رہے اور انہیں خراش تک نہ آئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...