روہیلانوالی ، تجاوزات کی بھرمار شہریوں کی آمدورفت متاثر
ماہڑہ (نامہ نگار ) روہیلانوالی اڈا پر تجاوزات کی بھرمار نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے ۔
فروٹ ریڑھیوں، رکشہ لوڈرز اور دیگر تجاوزات کے باعث مین روڈ بھی تجاوزات کی لپیٹ میں ہے ، جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہورہی ہے ۔ شہر بھر میں تجاوزات کا راج دکھائی دے رہا ہے ، جبکہ ہوٹل مالکان نے بھی اپنی مرضی سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر اسٹالز قائم کر رکھے ہیں۔ عوامی گزرگاہیں سکڑ کر رہ گئی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments