راوی پل پر ٹرالر اور موٹرسائیکل تصادم، ایک شخص جاں بحق

راوی پل پر ٹرالر اور موٹرسائیکل  تصادم، ایک شخص جاں بحق

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) کبیروالا کے علاقے کوٹ اسلام راوی پل کے قریب ٹرالر اور موٹرسائیکل کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 30 سالہ آفتاب جبکہ زخمی کی شناخت 28 سالہ عاصم کے نام سے ہوئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...