خانیوال میں سٹریٹ لائٹس غائب، شہری عدم تحفظ کا شکار
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) پرانا خانیوال سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ لائٹس کی عدم دستیابی کے باعث گلیاں اور سڑکیں رات ہوتے ہی اندھیرے میں ڈوب جاتی ہیں، جس سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر وارداتیں کر رہے ہیں، جبکہ شہریوں کو رات کے وقت آمدورفت میں بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر خانیوال، اسسٹنٹ کمشنر اور میونسپل کمیٹی کے حکام سے پُرزور مطالبہ کیا ہے کہ پرانا خانیوال سمیت شہر کی تمام گلیوں، محلوں اور اہم شاہراہوں پر فوری طور پر نئی اسٹریٹ لائٹس نصب کی جائیں اور خراب لائٹس کو ہنگامی بنیادوں پر فعال کیا جائے ۔ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ اسٹریٹ لائٹس کی بحالی کے لیے باقاعدہ سروے کروا کر عملی اقدامات کیے جائیں۔، کیونکہ عوام کو محفوظ راستے فراہم کرنا انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے ۔ شہریوں نے خبردار کیا کہ اگر فوری توجہ نہ دی گئی تو جرائم پیشہ عناصر کو مزید کھلی چھوٹ مل سکتی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments