تیز رفتار گاڑی کی ٹکر، 39 سالہ شخص جاں بحق
بورے والا (نمائندہ دنیا) بورے والا کے نواحی گاؤں 519 ای بی کے قریب تیز رفتار نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 39 سالہ شخص جاں بحق ہو گیا۔
حادثہ اس قدر شدید تھا کہ متوفی کا جسم بری طرح کچلا گیا اور اس کے اعضا سڑک پر دور دور تک بکھر گئے ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور ضروری کارروائی کے بعد لاش کو اسپتال منتقل کر دیا۔ تاحال جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت نہیں ہو سکی۔ دوسری جانب تھانہ صدر پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور نامعلوم گاڑی اور اس کے ڈرائیور کی شناخت اور تلاش کے لیے کارروائی جاری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments