ٹی بی روڈ انجمن تاجران کے انتخابات 11 نومبر کو ہوں گے

 ٹی بی روڈ انجمن تاجران کے  انتخابات 11 نومبر کو ہوں گے

ملتان (لیڈی رپورٹر)انجمن تاجران ٹی بی روڈ ختم نبوت چوک کے انتخابات 11 نومبر کو ہوں گے۔

 جن میں دو تاجر گروپوں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ الیکشن کمیشن کے ارکان حافظ یاسر رحمن، سہیل رضا اور اشفاق سعیدی نے میڈیا کو انتخابی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ انتخابات شفاف اور غیر جانبدارانہ انداز میں منعقد کرائے جائیں گے ۔انہوں نے بتایا کہ انتخابات میں مجموعی طور پر 202 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ، جبکہ پولنگ صبح 10 بجے سے سہ پہر 5 بجے تک جاری رہے گی۔ انتخابی میدان میں دو گروپ حصہ لے رہے ہیں۔ تاجر امن گروپ کی جانب سے محمد اسلم المعروف چندا ڈوگر صدر کے امیدوار ہیں، جبکہ تاجر اتحاد گروپ نے محمد شاہد کو صدر کا امیدوار نامزد کیا ہے ۔ دونوں امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں اور گروپوں کی جانب سے انتخابی مقابلے کی تیاریاں جاری ہیں۔الیکشن کمیشن کے ارکان نے کہا کہ انتخابی عمل کو شفاف، منظم اور پُرامن بنانے کے لئے تمام انتظامات مکمل کئے جائیں گے اور ووٹرز کو آزادانہ طور پر حق رائے دہی استعمال کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے تاجر برادری سے اپیل کی کہ وہ انتخابات میں بھرپور شرکت کرے اور باہمی اتحاد، بھائی چارے اور رواداری کی فضا برقرار رکھے ۔

 

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...