یوم اقبال خودی، اتحاد اور بیداری کا پیغام دیتا ہے :شاہد اقبال

یوم اقبال خودی، اتحاد اور بیداری  کا پیغام دیتا ہے :شاہد اقبال

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) ڈسٹرکٹ بار کے سابق جنرل سیکرٹری و ممتاز قانون دان چوہدری محمد شاہد اقبال ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ 9 نومبر، یومِ اقبال ہمیں شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کے افکار، فلسفۂ خودی، اتحاد اور بیداریِ ملت کے پیغام کو یاد کرنے کا دن ہے ۔

علامہ اقبال نے اپنے کلام کے ذریعے نوجوان نسل کو خود اعتمادی، محنت اور بلند مقصد کا درس دیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اقبال کے نظریات کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنائیں، تعلیم، تحقیق اور کردار سازی کو فروغ دیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...