پاسکو مرکز سے گندم چوری کی کو شش

  پاسکو مرکز سے گندم  چوری کی کو شش

بورے والا (نمائندہ دنیا) نواحی علاقے بنگلہ میں قائم پاسکو مرکز میں سکیورٹی کے ناقص انتظامات کا انکشاف ہوا ہے ، جہاں چور مرکز کی دیوار توڑ کر اندر داخل ہو گئے اور گندم کے ذخیرے تک رسائی حاصل کر لی، جبکہ سکیورٹی پر مامور عملہ بے خبر رہا۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان جب گندم لے کر فرار ہونے لگے تو مبینہ طور پر مرکز کے انچارج معین لاشاری نے انہیں دیکھ لیا اور فوری طور پر شور مچا دیا۔، جس پر سکیورٹی عملے سمیت دیگر افراد موقع پر پہنچ گئے ۔ تاہم ملزمان اندھیرے اور موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ تھانہ صدر پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ نامعلوم ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...