آبادی کے درمیان غیرقانونی پولٹری فارم، اہل علاقہ سراپا احتجاج

  آبادی کے درمیان غیرقانونی پولٹری فارم، اہل علاقہ سراپا احتجاج

مکینوں کا آلودگی اور بیماریوں کے خدشات پر محکمہ ماحولیات سے فوری کارروائی کا مطالبہ

وہاڑی (خبرنگار) وہاڑی کے نواحی گاؤں چک نمبر 3 ڈبلیو بی میں رہائشی آبادی کے درمیان مبینہ غیرقانونی پولٹری فارم کی تعمیر کے خلاف اہل علاقہ سراپا احتجاج بن گئے ۔ علاقے کے درجنوں مکینوں نے نمبردار عبدالجمیل، فوجی خلیل، لیاقت علی، اصغر علی، محمد یونس اور شکیل احمد کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے بتایا کہ چک نمبر 3 ڈبلیو بی میں رہائشی آبادی کے قریب مبینہ طور پر غیرقانونی پولٹری فارم (مرغی خانہ) تعمیر کیا جا رہا ہے ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ آبادی کے قریب پولٹری فارم قائم ہونے سے علاقے میں آلودگی پھیلنے ، مکھیوں کی افزائش اور بدبو کے باعث مکینوں کی زندگی اجیرن ہونے کا خدشہ ہے ، جبکہ ماحولیاتی مسائل سے بالخصوص بچوں اور بزرگوں کی صحت متاثر ہو سکتی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پولٹری فارم کی تعمیر سے روایتی راستوں اور سڑکوں کے مسائل بھی پیدا ہو رہے ہیں۔

، جبکہ آلودگی اور ممکنہ بیماریوں کے خدشات کے باعث علاقے میں رہنا مشکل ہو جائے گا۔ مظاہرین نے محکمہ تحفظ ماحولیات، ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ سرکاری اداروں سے مطالبہ کیا کہ بغیر این او سی تعمیر کیے جانے والے مبینہ غیرقانونی پولٹری فارم کا کام فوری طور پر رکوایا جائے متاثرہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے بھی اپیل کی کہ آبادی کے درمیان پولٹری فارم کی تعمیر کا نوٹس لے کر راستوں کے مسائل حل کیے جائیں اور اہل علاقہ کو ممکنہ ماحولیاتی آلودگی اور دیگر مشکلات سے تحفظ فراہم کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...