پریس کلب میں فری ڈینٹل، سکن اور اینٹی الرجی کیمپ کا انعقاد

  پریس کلب میں فری ڈینٹل، سکن اور اینٹی الرجی کیمپ کا انعقاد

سینکڑوں مریضوں کا مفت معائنہ، ادویات، علاج اور ایکس رے کی سہولت فراہم

میلسی (نامہ نگار) ڈینٹل کلینک ریلوے روڈ میلسی کے زیرِ اہتمام میلسی پریس کلب میں فری ڈینٹل، سکن اور اینٹی الرجی کیمپ لگایا گیا، جس کا افتتاح سابق ایم پی اے میاں ماجد نواز آرائیں کے بیٹے میاں ذیشان نواز آرائیں، محمد ریحان خان غوری اور سماجی رہنما شیخ محمد عابد نے کیا۔ کیمپ میں ڈینٹل اسپیشلسٹ ڈاکٹر محمد احسان نواز اور الرجی اسپیشلسٹ ڈاکٹر حافظ محمد جواد احمد نے مریضوں کا معائنہ کیا اور انہیں مفت ادویات اور علاج معالجے کی سہولیات فراہم کیں۔ اس موقع پر مفت ایکس رے کی سہولت بھی فراہم کی گئی، جبکہ بچوں، خواتین اور مردوں سمیت سینکڑوں مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا۔ کیمپ کے انعقاد میں مہر مسعود احمد جوتہ، ہیلتھ کوآرڈینیٹر واجد اکرام شاہ، مہر اصغر علی اور اصغر قادری نے خصوصی کاوشیں کیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...