منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، ملزم گرفتار
ٹاٹے پور (نامہ نگار) تھانہ قادرپورراں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ایک مبینہ منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 1200گرام چرس برآمد کرلی۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے میں ناکہ بندی کروا دی اور مشتبہ شخص کو روک کر تلاشی لی۔ پولیس نے ملزم سوہنے خان المعروف چاندی ملکانہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 1200 گرام چرس برآمد کرلی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments