میلے عوام کو ایک دوسرے کے قریب لانے کا موثر ذریعہ ،عاصم شیر میکن
شاہپورصدر (نامہ نگار )میلے نہ صرف ہماری ثقافت کا اہم حصہ ہیں بلکہ عوام کو ایک دوسرے کے قریب لانے اور صحت مندانہ تفریحی سرگرمیوں کا موثر ذریعہ بھی ہیں۔
حضرت شاہ شمس شیرازی ؒکے عرس کے موقع پر میلہ کی روایت سوا چار سو سال پرانی ہے ۔ ہر سال ہزاروں لاکھوں کی تعداد میں مرید اور زائرین نہ صرف سرکار سے روحانی فیض حاصل کرتے ہیں بلکہ میلہ کی صورت میں آپسی میل جول اور تفریحی سرگرمیوں سے بھی لطف اندوز ہوتے ہیں۔ یہ بات عرس ومیلہ کے افتتاح تقریب ڈیرہ سید مسعود احمد شاہ شیرازی پر پارلیمانی سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب سردار عاصم شیر میکن اسسٹنٹ کمشنر شاہپور یسری سہیل بٹ نے کیا۔انہوں نے کہا کہ اسپورٹس پروگرام صحت مند مشاغل پنجاب کی صدیوں پرانی روایات کا اہم ترین حصہ ہیں۔